اڈپی 2/ فروری (ایس او نیوز) یکم فروری کو عالمی یوم حجاب منانے کے حوالہ سے کیمپس فرنٹ آف انڈیا ضلع کمیٹی نے اڈپی کے دُرگا انٹرنیشنل ہال میں ایک سمپوزیم منعقد کیا ۔
کیمپس فرنٹ آف انڈیا ریاستی کمیٹی کی رکن عائشہ مرشد نے سمپوزیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں حجاب عورتوں کے وقار اور تحفظ والا لباس بن گیا ہے مگر سنگھ پریوار اپنی سیاسی سازش کے تحت مسلم عورتوں کو تعلیم سے محروم رکھنے پر آمادہ ہوگیا ہے ۔ نیشنل ویمنس فرنٹ آف انڈیا کرناٹکا کمیٹی کے رکن نسیمہ اڈپی اور کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے لیڈر زم زم کپتی اور ایڈوکیٹ شہنوازنے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔
مختلف کالجوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے پروگرام میں شرکت کی ۔ ندا افرا نے استقبال کیا ۔ سوہا نجم نے نظامت کی ۔
